تازہ ترین

ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

0

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو کے نانا نے ذاتی مفادات کے لیے ’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کا نعرہ لگایا جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا۔

سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے والد خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہراتے ہوئے بلاول بھٹو اور ان کے نانا پر بھی تنقید کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پشاور میں کبوتر چوک، رنگ روڈ پہنچ گیا جہاں کارکنوں کو شام 7 بج کر 30 منٹ تک پہنچنے کا وقت دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.