تازہ ترین

سرفراز بگٹی سے ڈیرہ بگٹی کے عمائدین کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زاہد علی بگٹی کی قیادت میں علاقائی عمائدین کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیرہ بگٹی کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایسٹ اور ویسٹ ڈیرہ بگٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔

وفد نے علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے متعلق مختلف امور پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.