بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کے بجائے 6 اکتوبر کو ہوگا
کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب منگل 6 اکتوبر 2026ء کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔
اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی نے قواعد و انضباطِ کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ 22 (ب) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 6 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔
اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل 29 ستمبر 2026ء کو سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ نئے شیڈول کے مطابق اجلاس اب 6 اکتوبر کو مقررہ وقت پر منعقد ہوگا۔