دکی میں کوئلے کی بند کان سے دو بھائیوں کی لاشیں مل گئیں
دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں ایک بند کوئلہ کان سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی موت مبینہ طور پر زہریلی گیس بھرنے کے باعث ہوئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد حسن اور محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، جو میرزا خان کے بیٹے اور کلی ملا عبداللہ کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی گھر سے ناراض ہوکر نکلے تھے، جس کے بعد ان کی لاشیں کوئلے کی ایک بند کان سے برآمد ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کی موت کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔