تازہ ترین

صبا قمر اور راکھی ساونت کی دبئی میں اچانک ملاقات، ویڈیو وائرل

0

دبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں اچانک ملاقات نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

صبا قمر ایک تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں جہاں راکھی ساونت ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔ دونوں فنکاراؤں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

راکھی ساونت اس موقع پر صبا قمر کے لیے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں، جس پر پاکستانی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین دونوں فنکاراؤں کی اچانک ملاقات پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.