تازہ ترین

یونیورسٹی آف لورالائی میں جدید زیتون آئل نکالنے کا یونٹ فعال

0

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی میں زیتون کی پیداوار اور اس سے حاصل ہونے والی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے ترکیہ کی تعاون و رابطہ ایجنسی ٹیکا کے فراہم کردہ جدید زیتون کا تیل نکالنے کے یونٹ کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق جدید مشینری کی فراہمی اور تنصیب تحقیق، تدریسی سرگرمیوں اور عملی تربیت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے، جس سے زیتون کی کاشت اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیکا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سہولت طلبہ، اساتذہ، محققین اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تحقیق اور عملی تربیت کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے زراعت، زیتون کی کاشت اور اس سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں عملی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی، جبکہ طلبہ اور محققین کو زیتون کی پیداوار، تیل نکالنے کے جدید طریقہ کار اور متعلقہ تکنیکی شعبوں میں عملی تجربہ حاصل ہوگا۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ٹیکا کی جانب سے تعلیمی، تحقیقی، زرعی اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی قیادت میں یونیورسٹی تحقیق، جدت، کمیونٹی انگیجمنٹ، کاروباری سرگرمیوں، پائیدار زراعت اور قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری پر توجہ دے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.