تازہ ترین

امریکا, شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک کے ہوائی اڈوں پر فضائی بحران شدت اختیار کرگیا

0

امریکا میں فضائی سفر کا بحران فضائی حدود کھلنے کے باوجود برقرار ہے، جہاں ایئرلائنز معمول کے مطابق پروازیں بحال کرنے میں ناکام ہیں۔ پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی اور تاخیر کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں۔

فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز امریکا آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والی 6 ہزار 228 پروازیں منسوخ جبکہ 7 ہزار 542 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخی کی یہ تعداد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں مجموعی طور پر 6 ہزار 843 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ تقریباً 20 ہزار پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

امریکا کے بڑے ہوائی اڈوں ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک میں صورتحال زیادہ خراب رہی۔ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر 559 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر 479 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ڈیلاس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں، جس کے باعث متعدد مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنا پڑی۔ فضائی حدود کھلنے کے باوجود پروازوں کا معمول کے مطابق بحال نہ ہونا امریکی فضائی سفر کے نظام کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.