تازہ ترین

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ

0

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے متعدد ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین ایران سے متعلق ممکنہ فوجی کارروائیوں پر بات چیت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موساد سربراہ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف مشترکہ جنگ دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق رومن گوفمین امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے بھی ملاقات کر رہے ہیں، جبکہ توقع ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی بھی جائیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ایران کے خلاف جنگ اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.