تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے وکلا لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت ہوئی، جس میں عدالت نے قانونی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینے کی ہدایت کی تھی۔

جیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا مقصد زیرِ سماعت مقدمات پر بات چیت اور قانونی امور سے متعلق عمران خان سے ہدایات حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی اور بات چیت صرف قانونی معاملات تک محدود رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.