تازہ ترین

پزشکیان کا کوپ 31 میں امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے ماحولیاتی نقصانات اٹھانے کا اعلان

0

انطالیہ: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی ماحولیاتی فورم پر امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مسعود پزشکیان بدھ کو ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانفرنس کے موقع پر پزشکیان مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی صورت حال، باہمی تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

تہران سے روانگی سے قبل ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کانفرنس کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ماحول کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں پر گفتگو کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس عالمی فورم کو ماحولیاتی نقصانات اور خطے کو درپیش مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.