تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول سستا کردیا، ڈیزل 358 روپے فی لیٹر پر برقرار

0

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 328 روپے سے کم کرکے 325 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 18 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.